تازہ تر ین

بھارتی کرکٹر ظہیر خان بالی ووڈ حسینہ ساگریکا گھاٹگے کے سحر میں گرفتار

ممبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹر ظہیرخان بالی ووڈ حسینہ ساگریکا گھاٹگے کے سحر میں گرفتار ہوگئے جنہیں کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔بالی ووڈ اور کرکٹ کا آپس میں گہرا رشتہ ہے یہی وجہ ہے معروف کرکٹرز کے بالی ووڈ حسیناوں کے ساتھ معاشقے بھی رہے ہیں۔ اور کئی نے شادیاں بھی کی ہیں جس میں اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی، ہر بھجن سنگھ اور حال ہی میں یوراج سنگھ اورہیزل کیج شامل ہیں لیکن اب ایک اورکرکٹر بالی ووڈ حسینہ کے سحر میں گرفتار ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ظہیرخان فلم چک دے انڈیا کی اداکار ساگریکاگھاٹگے کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں اور دونوں کی جوڑی 4 ماہ سے مختلف تقریبات اور مقامات پر ایک ساتھ نظر آرہی ہے جس کے بعد ان کے معاشقے کی خبریں زیر گردش تھیں۔گزشتہ دنوں ظہیرخان اور اداکارہ نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کرکٹر یووراج سنگھ کی شادی میں شرکت کی جس سے دونوں کے درمیان تعلق کی خبروں میں تیزی آگئی ہے اور دونوں کی شادی کیافواہیں بھی سامنے آئی ہیں لیکن کرکٹر اوراداکارہ کی جانب سے شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain