تازہ تر ین

فیڈریشن کی لڑائی نے فٹبال کو پنپنے نہیں دیا

کراچی(یو این پی)قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی آپس کی لڑائی نے ملک میں کھیل کو روکا ہوا ہے۔ساف چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لینے کی کوشش کی مگر پی ایف ایف کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا ۔کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف میں آپس کی لڑائی نے ملک میں فٹبال کی سرگرمی کو معطل کیا ہوا ہے، نہ قومی چیمپئن شپ ہورہی ہے نہ ہی ملک سے باہر کوئی ایونٹ ہورہا ہے ۔ہاجرہ کا کہنا تھا کہ ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں نے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے حصہ لینے کیلئے ساوتھ ایشین فیڈریشن سے رابطہ کیا لیکن پی ایف ایف نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain