تازہ تر ین

پارتھیوپٹیل بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر برقرار

ممبئی (اے پی پی) پارتھیو پٹیل انگلینڈ کے خلاف شیڈول چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھی بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر برقرار رہیں گے۔ وریدیمن ساہا جو کہ دوسرے ٹیسٹ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاحال بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اور ڈاکٹرز نے انہیں مزید چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پٹیل نے آٹھ برس کی دوری کے بعد انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کم بیک کیا تھا، انہوں نے پہلی اننگز میں 42 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 67 رنز بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا جس کی وجہ سے وہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمدشامی یا اومیش یادیو کو پلیئنگ الیون میں کھیلانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain