تازہ تر ین

یاسر آسٹریلیا میں ٹرمپ کارڈ ہوں گے

سڈنی (بی این پی ) وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی فاسٹ باو¿لنگ بہترین ہے۔ کرکٹ ڈاٹ کام آسٹریلیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ‘ہر کوئی کارکردگی دکھانا چاہتا ہے اور ٹیم میں اچھے فاسٹ باو¿لرز کا ایک گروپ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘قطع نظر اس سے کہ ہمارے سامنے کون کھیل رہا ہے اور کون نہیں کھیل رہا ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد ہے’۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم میں شامل تمام باو¿لرز کی اپنی خصوصیات ہیں، عامر بہت اچھی ان سوئنگ کرتا ہے، راحت علی دونوں جانب سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں تیز باو¿لنگ کا فائدہ اٹھاتا ہوں، سہیل خان اور عمران بہترین آو¿ٹ سوئنگ کرتے ہیں’۔یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ‘مجھے ان کی صحت یابی کا معلوم نہیں لیکن وہ ہمارا ٹرمپ کارڈ ہوں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain