تازہ تر ین

معروف سیاستدان کی بیٹی زیادتی کے بعد قتل….ملزم افغان مہاجر

برلن (خصوصی رپورٹ) جرمنی میں ایک معروف سیاستدان کی بیٹی ماریا لیڈن برگر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ مقتولہ جرمنی کے شہر فرائیرگ کی ایک جامعہ میں زیرتعلیم تھی۔ ماریا لیڈن برگر ایک پارٹی میں شرکت کے بعدگھر واپس جارہی تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماریا کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتول کی لاش دریا سے ملی۔ خبریں ہیں کہ قتل کا یہ واقعہ 16 اکتوبر کو پیش آیا۔ تاہم اس کی تفصیلات کو مجرم کی گرفتاری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ جو ایک افغان مہاجر ہے۔ ملزم کی شناخت کیلئے ڈی این اے سے مدد لی گئی جو مقتولہ ماریا کے سکارف سے لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 17 سالہ افغان نوجوان نے 20 سالہ ماریا لیڈن برگر کی پہلے عصمت دری کی اور پھر گلا گھونٹ کر لاش کو دریا میں پھینک دیا۔ ماریا کی تلاش کے دوران دریا کے پاس ایک درخت کے نیچے بالوں کا ایک گچھا اور اس کا مخصوص سکارف مل گیا تھا۔ کم عمر افغان نے گزشتہ جمعہ کے روز کوماریا پر قابو پانے کا اعتراف کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain