تازہ تر ین

محمد آصف کے نئے دعویٰ نے سب کو حیران کر ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک ) معروف کھلاڑی محمدآصف نے اپنی صلاحیت کے حوالے سے نیا دعویٰ کرڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں نئی گیند کے ساتھ باﺅلنگ کرنے والے سب سے اچھے پیسر ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی بھی ایسا باو¿لر نہیں جو نئی گیند کو استعمال کرنے کا فن جانتا ہو۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ اگر نئی گیند کا فائدہ نہ اٹھا یا جائے تو پھر نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ مخالف کنڈیشنز میں نئی گیند سے فائدہ اٹھانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ اس وقت قومی ٹیم میں کوئی بھی نئی گیند کو استعمال کرنے کا فن نہیں جانتا جبکہ وہ خود اس ہنر سے اچھی طرح آشنا ہیں اور ان کی ساری توجہ نئی چمکتی ہوئی گیند کو حریف ٹیم کیلئے تباہ کن بنانے پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا وہ قومی ٹیم میں واپسی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں عمر کو مسئلہ نہیں بنا ناچاہئے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ محمد آصف 34سال کے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر اور فٹنس سے زیادہ کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور اس وقت قومی ٹیم میں چالیس سال اور اس سے زائد عمر کے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ محمد آصف کے مطابق ایسا کہا جا تاہے کہ سپنرز عمر کے ساتھ میچور ہوتے ہیں جبکہ وہ خود یہ سمجھتے ہیں کہ فاسٹ باوولرز کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ فاسٹ با?لرز مزید خطرناک ہوجاتے ہیں کیونکہ عمر کے ساتھ انہیں تجربہ حاصل ہو جا تاہے تاہم اگر کھلاڑی فٹ نہ ہو تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیل سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain