تازہ تر ین

کینگروز کیخلاف اصل مقابلہ باﺅلرز کے درمیان ہو گا

برسبین(نیوزایجنسیاں)ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے بالرز کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا۔ آسٹریلیا کی پچز میں یواے ای سے زیادہ باﺅنس ہے ، سیریز جیتنے کے لیے یونس خان ، اسد شفیق اور سرفراز احمد کو رنز بنانے ہونگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ایک مشکل چیلنج ہے لیکن ہم نے پوری تیاری کررکھی ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں جاننے کے لئے کافی محنت کررکھی ہے جب کہ مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ٹیم کا مڈل آرڈر شدید مشکلات سے دوچار ہے تاہم مجھ سمیت یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز کو رنز بنانے ہوں گے بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار ہے مگر کھلاڑی آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے موسم سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اصل مقابلہ باﺅلرز کا ہو گا اور برسبین کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں یاسر شاہ کا کردار بھی اہم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں کافی حد تک جان چکے ہیں، آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی ہیں، اس بات کا فائدہ اٹھائیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ہونے والی سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا جب کہ پاکستانی بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے خبردار رہنا ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین مین کھیلا جائے گا تاریخ کا چوتھا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain