تازہ تر ین

دنیا کا تیسرا خو بصورت مرد

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں بڑے بڑے ہالی وڈ اداکاروں کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی ہے۔ بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں اور جہاں تک ہریتھک کی خوبصورتی کی تعریف کی جائے تو اس میں انہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن کو دنیا کا تیسرا خوبصورت ترین مرد قرار دیا گیا ہے، فہرست میں ہالی وڈ کے دل کے دھڑکن کہلائے جانے والے بریڈپٹ اور جانی ڈیپ کو بھی ہریتھک نے خوبصورتی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain