تازہ تر ین

عروہ کے نکاح کی تقریب سادگی سے انجام پائی، رخصتی آج ہوگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ عروہ حسین کی رخصتی آج ہوگی جبکہ نکاح کی تقریب گزشتہ روز بادشاہی مسجدمیں نہایت سادگی سے ہوئی جس میں دونوں فیملیز کے قریبی افراد نے ہی شرکت کی جس کے لئے فرحان سعید بارات لے کر مقامی ہوٹل جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکاروں کی شادی میں شرکت کے لئے دعوت نامے کے ساتھ ایک خصوصی انٹری ٹکٹ بھی رکھی گئی ہے تاکہ بن بلائے مہمان شادی میں شرکت نہ کرسکیں۔عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کے زیادہ تر انتظامات ایونٹ آرگنائزرقاسم یارٹوانہ نے کئے ہیں ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ شادی کی تقریبات چارروزسے جاری تھیں میں ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر خوب ہلہ گلہ بھی ہوا اور دونوں نے خودبھی ڈانس کیا۔نکاح کے موقع پرعروہ حسین نے سلورکلرکا غرارہ جبکہ فرحان سعیدنے سفید رنگ کا سوٹ پہنا۔اس موقع پر دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ ان کی بہن ماوراحسین بھی موجودتھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain