تازہ تر ین

4سال سے فلم بنانے کی کوشش کررہا ہوں علی ظفر کا اعتراف

لاہور (شوبزڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 4 سال سے ایک فلم بنانے کی کوشش کررہا ہوں، اس دوران کئی مختلف خیالات اور کہانیوں پر بات کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایسی بہت کم فلمیں دیکھتے ہیں جو بہت سادہ لیکن متاثر کن ہوں”ڈیئر زندگی“ کے کردار اور جذبات بہت ہی سچے تھے، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ نوجوان نسل خود کو اس فلم سے ملا سکتی ہے۔مجھے اس فلم میں اپنا کردار بھی بے حد پسند آیا، میرے کردار کا نام رومی رکھا گیا جو میرے پسندیدہ شاعر کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ ”دیوسائی“ ایک بہت ہی پرعزم فلم ہے جس پر بہت زیادہ خرچہ آسکتا ہے اور ابھی ہماری انڈسٹری کو اس میں کافی وقت لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain