تازہ تر ین

نو شادیاں کرنیوالی اداکارہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ژاژا گیبورطویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ہنگری میں پیداہونے والی ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اگیبور دل کا دورہ پڑنے سے 99سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔اداکارہ نے نو شادیاں کر رکھی تھیں۔ڑاڑاے شوہر فریڈرک وون اینہالٹ نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اہل خانہ گھر میں انتقال کر گئی تاہم انکی موت کے وقت تمام لوگ گھر پر موجود تھے۔عمر کے آخری دور میں ان کی صحت بہت خراب رہنے لگی تھی اور 2002ءمیں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد وہ وہیل چیئر پر آ گئی۔ان کی موت پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا نے ان خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڑاڑاگیبور ہنگری میں پیدا ہوئی اور دوسری جنگ کے عظیم کے بعد ترک وطن کرتے ہوئے امریکہ منتقل ہو گئی اور پھر ہالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز 1952ءمیں کیا۔پہلی بار انہوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی جبکہ آخری بار 70 سال کی عمر میں اور ان کی آخری شادی سب سے زیادہ دنوں تک قائم رہی۔ڑا ڑا گیبور نے 70 سے زیا دہ فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ اپنی سیلبریٹی طرز زندگی کے لیے زیادہ معروف تھیں۔اداکارہ کے مطابق اس نے ساڑھے آٹھ بار شادی کی کیونکہ وہ سپین کے ڈیوک کے ساتھ 1982ء میں ہونے والی شادی کو شمار نہیں کرتی ہیں۔ڑاڑا ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن ان کی والدہ انہیں شوبز کی طرف لے آئیں اور یوں وہ شوبر میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہی۔گیبور کو 1936ءمیں مس ہنگری کا تاج پہنایا گیا لیکن بعد میں ان کی عمر کے بارے میں غلط بیانی سامنے آنے پر تاج سے دستبردار کر دیا گیا تھا۔ان کی اہم فلموں میں ‘مولن روج، لی لی اور کوئن آف آوٹر سپیس شامل ہیں جبکہ انہوں نے نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ’سیریز اور نیکڈ گن میں بھی اداکاری کی۔اداکارہ کے گھر ایک ہی اولاد ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain