تازہ تر ین

سی ایس ایس امتحانات ، 80فیصد امیدواروں کے نمبرزیرو کیوں آئے؟، اہم وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2016 کے مایوس کن نتائج پر اپنے ایگزامینرز کی رپورٹس جاری کردیں،جن کے مطابق زراعت و جنگلات کے پرچہ میں ایک امیدوار نے سوالات بار بار لکھ کرکئی صفحات بھر دئیے۔ اپلائیڈ میتھ کے پرچہ میں 105 امیدواروں میں سے 55نے صفر نمبر حاصل کئے ،باٹنی کے پرچہ میں صرف چند امیدواروں کی کارکردگی بہتر تھی، بعض امیدواروں نے فارسی کے سوالات کا جواب اردو میں دیاجبکہ کیمسٹری اورفزکس کے پرچہ جات میں بہت سے امیدواروں نے غیر ضروری مضامین اور کہانیاں لکھ ڈالیں۔ ایف پی ایس سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلش مضمون نویسی کے پرچہ میں بیشترامیدوار گرائمر،ہجوں سے ناواقف پائے گئے ،اسلامک سٹڈیز کے پرچے میں 5 فیصدامیدوارفیل ہوئے جن میں ایساامیدواربھی شامل ہے جس نے سندھی زبان میں پرچہ حل کیا۔اسی طرح بین المذاہب ہم آہنگی کے سوال کو 90 فیصد امیدواروں نے حل کیا۔زراعت و جنگلات کے پرچے میں 80 امیدواروں جبکہ اپلائیڈ میتھ کے پرچہ میں 55امیدواروں نے صفر نمبر حاصل کئے۔ امتحانات میں امیدواروں کی نصف تعداد 50فیصدنمبرزسے آگے نہیں بڑھ سکی۔ ایگزامینرز کی رپورٹس میں تجویز کیا گیا کہ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کوالیفائنگ رانڈ کا انعقاد کیا جائے جس میں کامیاب امیدواروں کو سی ایس ایس کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain