تازہ تر ین

پی سی بی کا ثنا ءمیر کی کپتانی پراعتمادبرقرار

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالی فائنگ مقابلوں میں ثنامیر قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے میں خراب کارکردگی پر ثنا میر کو تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ٹیم کے کوچ باسط علی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔باسط علی نے ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ دی تھی۔تاہم ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اعظم خان کو ہٹادیاگیاہے۔ٹیم کی منیجرعائشہ اشعر سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain