تازہ تر ین

مسکان جے نے میوزک ویڈیو میں ارشد خان ”چائے والا“ کو سائن کرلیا

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ مسکان جے نے نئے سال کے موقع پرملکہ ترنم نورجہاں کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے بننے والے اپنے میوزک وڈیو میں ارشد خان العمروف چائے والا کوبطورماڈل سائن کرلیا۔اسلام آباد اورمری کی خوبصورت لوکیشن پرشوٹ کیے جانے والے اس وڈیومیں جہاں مسکان جے، مقبول پنجابی گیت ”بے پروائی“ کوپیش کرینگی، وہیں ان کے ساتھ ارشد خان ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ یہ گیت نئے سال کے موقع پرتمام پاکستانی چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں ہمارے ملک کی عظیم گلوکارہ تھیں۔ ان کے گیت، غزلیں اورملی نغموں کوغورسے سن کرہی نوجوان گلوکاربہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain