تازہ تر ین

کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ کی بھیک نہیں مانگتا

پشاور(آئی این پی) سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ20سال کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ بات زیب نہیں دیتی کہ پی سی بی سے الوداعی میچ مانگوں میں کسی میچ کا محتاج نہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 20 سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ زیب نہیں دیتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگوں، میں ایک میچ کا محتاج نہیں، میں پی سی بی کے لئے نہیں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی اور یہی میرے لئے کافی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے ہمیشہ طرفداری دکھائی جبکہ بھارت نے کبھی بھی جھکا کا مظاہرہ نہیں کیا کیوں کہ بھارت اپنے سیاستدانوں کی سنتا ہے، کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ اچھی پچز پر کھلاڑیوں کو تیار کرے اور پھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھیجے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں کرکٹ شائقین کی جتنی تعداد موجود ہے دنیا میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی، ایشین بلاک 50 سال پہلے بن جانا چاہئے تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain