اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے اینکر حامد میر نے اپنے ایک کالم میں انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر ) راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کیساتھ فیلڈ مارشل کاعہدہ مانگا تھا مگر وزیر اعظم نواز شریف نے انکار کیا ۔حامد میر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرف کو نیم دلی کیساتھ بیرون ملک بھجوا کر سارا ملبہ عدالتوں پر ڈالا گیا مگر بھلا ہو مشرف کا جنہوں نے ملبہ ہر طرف پھیلا نے کی کو شش کی ۔