تازہ تر ین

میلبورن ٹیسٹ ، کس کا پلڑا بھاری

میلبورن(ویب ڈیسک) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے 443 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنا لئے ہیں جب کہ بارش کے باعث کھیل جلدی ختم کیا گیا تو میزبان ٹیم کو 22 رنز کی سبقت حاصل ہو چکی تھی۔میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنا کر پاکستان پر 22 رنز کی سبقت حاصل کی تو خراب موسم کے باعث امپائر نے وقت سے پہلے چائے کا وقفہ لے لیا لیکن مسلسل بارش جاری رہنے کے باعث دوبارہ میچ شروع نہ ہو سکا۔ جب دن کا اختتام ہوا تو آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ 100 رنز بنا کر ناقابل شکست وکٹ پر موجود تھے۔قبل ازیں گزشتہ روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے جب کہ ہینڈس کومپ 54 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ میتھیو ویڈ بھی 9 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے۔ اِس کے قبل ڈیوڈ وارنر گزشتہ روز 144 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے تھے جب کہ رینشا کو یاسر شاہ نے 10 رنز پر کلین بولڈ کیا تھا۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 443 رنز 9 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس میں اظہر علی کے ناقابل شکست 205 رنز بھی شامل تھے جب کہ سہیل خان نے بھی 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کے443 رنزکے تعاقب میں6 وکٹوں پر 465 سکور بنا لیے ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بنانے کے بعد وکٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 443رنز کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کو پاکستان پر 22رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔اس وقت آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ سنچری بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انکے ہمراہ مچل سٹارک 7رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم چوتھے روز کے کھیل کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 443 سکور 9 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی تیسری شاندار ڈبل سنچری سکور کی۔کل میچ کا آخری روز ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر میچ ڈر ا ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ آسٹریلیاکی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو رینشا اور ڈیوڈ وارنر نے کیا مگر صرف 10 سکور بنانے کے بعد اوپنر میتھیو رینشا یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے ، ڈیوڈ وارنر نے گراو¿نڈ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹ کھیلتے ہوئے 143 گیندوں پر 144 سکور بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ عثمان خواجہ کو بھی وہاب ریاض نے 97کے انفرادی سکور پر اپنا شکار بنایا۔چوتھی وکٹ پیٹر ہینڈسکومب کی گری جو 54 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نک میڈنسن نے 22 سکور بنائے اور وہ بھی یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔میتھیو ویڈ کو سہیل خان نے 9 سکور بنانے کے بعد آﺅٹ کیا۔ اس وقت میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کے 443 کے جواب میں 465 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہیں۔ میچ کا آج آخری روز ہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور سہیل خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain