تازہ تر ین

ایشون انگلینڈ کےخلاف ٹی 20 سیریز میں بھارتی ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کےلئے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ سپنرز امیت مشرا اور پرویز رسول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا آرام کی غرض سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، مندیپ سنگھ، کے راہول، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، سریش رائنا، رشابھ پنٹ (وکٹ کیپر)، ہارڈیک پانڈیا، امیت مشرا، پرویز رسول، یوزیندرا چاہال، منیش پانڈیا، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور اشیش نہرا شامل ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain