تازہ تر ین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس آخری موقع

ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے (آج)جمعرات کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔آسٹریلیا کو سیریز میں3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح8بجکر20منٹ پر ہو گا، ایڈیلیڈ اوول کا میدان پاکستان کیلئے زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔ قومی ٹیم یہاں حریف کے خلاف سات میں سے چھ ون ڈے ہار چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں بہتری کےلئے آخری ون ڈے میں جیتنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے(آج)جمعرات کو ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہورہے ہیں قومی ٹیم کے میچ جیتنے کی صورت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے پوائنٹس برابرہوجائیں گے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں نوے پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس کے برابر ہوجائیں گے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ایک روزہ سیریز میں پاکستان فتح یاب ہو کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے ۔کینگروز کے خلاف ہونے والے آخری میچ میں جنید خان کی جگہ راحت علی یا وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کر کٹ ٹیم نے آخری ون ڈے کی تیاری کیلئے ایڈیلیڈ اوول میں بھرپورپریکٹس سیشن کیا، فیلڈنگ اوربولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ مختلف جسمانی ورزشیں کیں اور فٹ بال بھی کھیلا۔ کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ گزشتہ میچ میں جوکچھ ہوا اسے بھول کرنئے عزم کےساتھ میدان میں اتریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain