تازہ تر ین

پانامہ کیس, نواز شریف عوام میں نہیں جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے تاہم پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک عمران خان حواس باختہ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے استثنیٰ مانگنا ہوتا تو عدالت سے کیس شروع کرنے کا نہ کہتے۔ عمران خان اب اپنا مذاق بنانا چھوڑ دیں۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے یہ تسلیم نہ کیا ہوتا کہ لندن فلیٹس ہمارے ہیں تو کیس سپریم کورٹ میں نہ چل رہا ہوتا ، عمران خان کے جھوٹے الزامات کا جواب دینا ہمارا ضرض ہے۔ 2018ئ میں نوازشریف اس داغ کو لیکر عوام میں نہیں جانا چاہتے۔عمران خان نےالیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا۔عمران خان اپنی بے نامی جائیداد کا جواب نہیں دیتے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم اپنے تمام تر اختیارات ہونے کے باوجود والد اور بچوں کا حساب دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف وہ اچھالگتا ہے جو ان کے اپنے مفاد میں ہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی ہوش وحواس اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں،عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکارکیا،2018میں الزام خان ناکام خان بن جائیں گے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں سے پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ رقوم کی ترسیل کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں،تحریک انصاف کے وکلاءہرروز موقف تبدیل کرتے رہے،تحریک انصاف والے نئے کاغذوں میں پرانے پکوڑے بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں،تحریک انصاف ماضی میں ختم ہونے والے مقدمات کے حوالے دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2010میں کالادھن سفید کرنے کاقانون بناجس میں عمران خان کااعترافی بیان ہے،عمران خان کو صرف وہ اچھالگتاہے جوان کے اپنے مفاد میںہو،عمران خان اور جہانگیرترین بقائمی میں اپنے جرائم کااعتراف کرچکے ہیں،تحریک انصاف کو ان کااصل چہرہ دکھارہاہوں جس پر وہ حواس باختہ ہیں۔دانیال عزیز نے کہاکہ جہانگیر ترین نے تین سال میں اپنی اولاد سے647ملین کے تحائف کا لین دین کیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ عمران خان نے اپنی ہی بیٹی کو شناخت دینے سے انکار کیا۔ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے استثنیٰ ہونے کے باوجود اپنے اختیار کا استعمال نہیں کیا۔ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ انکے والد کو کیوں نکالا گیا تو غصہ آگیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے دوسروں پر الزام نہ لگائیں۔ ہمیں بد تمیزی عمران کان نے سکھائی ہے مگر ہم انہیں تمیز سکھائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain