تازہ تر ین

سستے سٹنٹ …. بھانڈا پھوٹ گیا ، تفتیشی ادارے بھی چکرا گئے

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے حکام نے بغیر رجسٹریشن اور بوگس دستاویزات پر غیر رجسٹرڈ سٹنٹ امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کے مالکان ، انکی معاونت کرنے اور سٹنٹ سکینڈل میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ، جیسے ہی ان افراد کیخلاف مقدمات درج ہوں گے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ اور بوگس رجسٹریشن والی کمپنیوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق8 سے 10 کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج ہونے کا ا مکان ہے ۔ لاہور(خصوصی رپورٹ)سٹنٹ سکینڈل میں مزید کئی ایسے انکشافات کے بعد تفتیش کرنے والے ادارے بھی چکرا کر رہ گئے ہیں۔ اکثر مسیحا جہاں مختلف مریضوں کو بلا وجہ سٹنٹ ڈالتے تھے وہاں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے اندر اکثر سرکاری اور کئی پرائیوٹ ہسپتالوں میں مسیحاں کے روپ میں بیٹھے ہوئے ڈاکٹر بھارتی سٹنٹ جو کہ دنیا میں سستا ترین ہے ،خرید کر اس پرغیر ملکی معروف کمپنیوں کی پیکنگ اور جعلی بار کوڈ لگا کر یہ گھناونا کام کر رہے تھے ، 25 سے 28 ہزار میں ملنے والے سٹنٹ کو تین سے ساڑھے تین لاکھ رو پے والا ملٹی نیشنل کمپنی کا سٹنٹ بنا کر فروخت کیاجارہا تھاجبکہ بھارت سے ملنے والاتیرہ ہزار روپے والا سٹنٹ بھی پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں کسی اور نام سے فروخت ہو رہا تھا، مصدقہ ذرائع کے مطابق تفتیش کرنے والے اداروں نے تمام سٹنٹ کے بار کوڈ بھی حاصل کرنے کیلئے ریکارڈ طلب کر لیاہے کیونکہ ہر سٹنٹ کا ایک بار کوڈ ہوتا ہے جسے ہر حال میں ڈاکٹرز کو سنبھالنا پڑتا ہے اور اس بار کوڈ سے ہی اس کمپنی اور سٹنٹ کے حوالے سے تمام معلومات مل جاتی ہیں ۔دو قسم کے سٹنٹ بھارت سے منگوا کر یہاں لگائے جا رہے ہیں ان میں سے ایک سٹنٹ جس پر خون نہیں جمتا جبکہ دوسرا سٹنٹ سستا ہے اس پر خون جمنے کا اندیشہ ہوتا ہے ،جس پر خون جمنے کا اندیشہ ہوتا ہے وہ زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ وہ انتہائی سستے ہوتے ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain