تازہ تر ین

چاول ، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں بارے اہم خبر

لاہور( خصوصی رپورٹ ) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 100روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 84 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہو نے کی وجہ سے کیا گیا ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پ کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے سردیوں میں ایل پی جی کی قیمت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرولکمیٹی کے اجلاس میں اشیاءخورونوش کی نئی قیمتیں مقررکردی گئیں جس کے مطابق باسمتی چاول 5 اور چینی 3روپے فی کلو مہنگی کی گئی۔ دودھ، دہی، گوشت ، روٹی اور نان کی قیمتیں بر قرار رہیں جبکہ 12اشیاءسستی کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدکی زیر صدارت اجلاس میں صارفین، تاجروں اور ضلعی انتظامیہ نے متفقہ طور پر اشیاءخورو نوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا ۔ پر چون ریٹس کے مطابق نئے چاول باسمتی سپر 95،پرانے چاول باسمتی سپر 105، نئے چاول باسمتی (386)32،دال چنا باریک 115،دال چناسپیشل 124،مسور دال موٹی 95،مسور دال باریک 140،دھلی ہوئی ماش دال 160،بغیر دھلی ہوئی ماش دال 145،دھلی ہوئی مونگ دال 95،بغیر دھلی ہوئی مونگ دال 105،کالا چنا موٹا 105،کالا چنا باریک105،سفید چنا موٹا146،سرخ مرچ 195،بیسن125،سفید چینی 65، دہی85 ،مٹن 700اوربیف 325روپے فی کلوفروخت ہونگے جبکہ دودھ70روپے لٹر ،روٹی 6 ،نان 10 اور خمیری روٹی کے ریٹس 8روپے مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 27دسمبر 2016ءکو مقرر کردہ قیمتوں اور گز شتہ روز مقرر ہونے والے ریٹس کے مطابق نئے باسمتی چاول کی قیمت میں 5،پرانے باسمتی چاول سپر میں 5روپے ،چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور 12اشیاءخورونوش دال چنا باریک کی قیمت میں 40روپے ،دال چنا سپیشل 38، مسور دال موٹی 20،دھلی ہوئی ماش دال 20،بغیر دھلی ہوئی ما ش دال 15، دھلی مونگ کی دال 15،بغیر دھلی مونگ دال 11،کالا چنا موٹالوکل 45،کالا چنا باریک لوکل 35، سفید چنا 6،بیسن 35 اور سرخ مرچ میں 15روپے فی کلو کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ دودھ، دہی ، بڑا گوشت اور چھوٹے گوشت ، روٹی ، نان اور خمیری روٹی کی قیمتوں کو بر قرار رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے ڈی سی سمیر احمدسید نے کہا کہ تاجر کسی بھی قسم کی اوور چارجنگ نہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے افسروں کو نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain