تازہ تر ین

خوفناک شادی سکینڈل …. دلہن کو بے ہوش کر کے کیا ہوتا تھا

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) خوربرو لڑکیوں سے شادی کرکے ان کی بلیو فلمیں تیار کرکے بیرون ملک فروخت کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے تھانہ لیسر کلاں کے گاﺅں ممکی کا رہائشی عابد محمود نامی شخص نے ارشاد بیگم سکنہ شکر گڑھ،نوشینہ بی بی گوجرانوالہ، فوزیہ یوسف جڑانوالہ ،شازیہ اویس میانہ پورہ سیالکوٹ ، عاصمہ اسلم محمد پور ہ سیالکوٹ،صفیہ حنا ،قرة العالین وغیرہ سے یکے بعد دےگر خود کو کنوارہ ظاہر کرکے اپنے گروہ جس میں بینک منیجر آصف‘ اس کی بیوی سعدیہ، اکرم، ثناءاللہ، اعجاز، خلیل احمد کے ہمراہ خود کو فیملی ممبر ظاہر کرتے اور عابد کو اپنا دیور ظاہر کرکے سعدیہ آصف دلہن کے گھر جاتی اور وہاں پر بتاتی کہ اس کا دیور فیکٹری کا مالک ہے اور کنوارہ ہے رشتہ طے کرنے کے بعد مذکورہ خاندان سے جلد از جلد شادی کا مطالبہ کیا جاتا اور بعدازاں دلہنوں کی بلیو فلمیں تیار کی جاتیں اور انہیں بیرون ملک فروخت کردیا جاتا۔ اسی دوران ملزمان دلہنوں کو بلیک میل کرتے کہ اگر شور شرابہ یا قانونی کارروائی کی تو تمہاری فلمیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے اور ملزمان دلہنوں کا زیور ات اور دیگر سامان ہڑپ کرجاتے۔ ملزمان خود کو کبھی ایف آئی اے اور کبھی دیگر حساس اداروں کے آفیسر بھی ظاہر کرتے۔ جس پر محمد پورہ کی رہائشی عاصمہ اسلم جو کہ لیکچرار ہے اور شازیہ اویس نے تھانہ کوتوالی اور تھانہ حاجی پورہ میں مقدمات درج کروا لئے ہیں جس پر پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمات در ج کئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عابد روپوش ہوچکا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain