تازہ تر ین

پٹرول کی قیمتوں میں حیران کُن اضافہ۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ،پٹرول 2روپے 25پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ حکومت کم اضافے کے باعث 4ارب روپے کی سبسڈی دیگی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 25پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 26پیسے اضافہ کیا گیاہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 روپے 34 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 43روپے 25پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں مہینے میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاتھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain