تازہ تر ین

بسنت بارے اہم خبر !!!

لاہور (خصوصی رپورٹ) بسنت کی حمایتی تنظیموں نے کہا ہے کہ بسنت ایک روایت تہوار ہے‘ تجاویز پر عملدرآمد کر کے اجازت دی جانی چاہئے‘ جبکہ مخالف تنظیموں نے بسنت کو ایک ہندووانہ رسم قرار دیا اور بسنت کی آڑ میں پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور کو ایک خاموش تلوار قرار دیا جو کہ معصوم اور بیگناہ بچوں کی گردنوں پر قاتلانہ وار کرتی ہے۔ اس کی ہر گز اجازت نہ دی جائے‘ وگرنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بسنت کی حمایتی اور مخالف تنظیموں کے عہدیداروں نے گفتگو میں کیا ہے۔ اس حوالے سے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث بسنت پر 2005ءسے پابندی ہے اور اس میں سال 2009ءمیں بسنت منائی گئی لیکن وہ بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ خواجہ ندیم وائیں اور استاد لالہ بلو نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ کو بسنت کے حوالے سے خصوصی کمیٹی نے حتمی تجاویز پیش کر دی ہیں‘ جس پر باقاعدہ قانون سازی کر کے محفوظ بسنت منائی جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت ایک روایتی تہوار ہے۔ اس میں ممنوعہ میٹریل مثلاً تندی‘ مانجے والی ڈور اور چرخی سمیت ہر قسم کے جانی حادثہ کا موجب بننے والے سامان کی تیاری اور استعمال کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور اس پر حکومت کو آگاہی مہم چلانے اور اس پر عملدرآمد کروانا چاہئے۔ شیخ محمد سلیم نے مزید کہا کہ اس سے لاکھوں سیاحوں کو بہتر تفریح کی سہولت ملتی ہے اور اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کی اجازت دینے سے کئی سالوں سے بریک لگے روایتی تہوار کو زندہ کیا جا سکے گا‘ جبکہ مخالف تنظیموں کے عہدیداروں راﺅ محمد اکرم‘ شیخ محمد امین قادری‘ سید عمران باکی اور اکرام اللہ کاکڑ سمیت مرزا عنایت بیگ‘ عظمت علی‘ چودھری ایوب نے کہا کہ بسنت ایک ہندووانہ رسم اور ایک قاتلانہ کھیل ہے۔ اس میں پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور ایک خاموش تلوار کی مانند ہے جو کہ معصوم اور بیگناہ شہریوں اور بچوں کی گردنوں پر خاموشی سے وار کرتی ہے۔ پتنگ باز قاتل ہے اور اس کو دہشت گرد بھی قرار دیا جائے تو ٹھیک ہو گا۔ اس کی اجازت ایک قسم کی قتل و غارت کی کھلم کھلا اجازت دینا ہے۔ اس کیلئے کئے گئے تمام اقدامات یا قانون سازی بھی بے سود اور کارگر ثابت نہ ہو گی۔ حکومت اس کی ہرگز اجازت نہ دے۔ حکومت نے اگر اجازت دی تو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا اور ایوان وزیراعلیٰ کا گھیراﺅ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain