تازہ تر ین

لاہور کے مال روڈ پر مفت موبائل …. ہیلپ لائن پر کال کریں

لاہور(خصوصی رپورٹ) شہریوں کی سہولت کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس نے ماڈل روڈ ز پر مفت موبائل ورکشاپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ فری موبائل ورکشاپ صدیق ٹریڈ سنٹر پر کھڑی ہوگی اور صبح 11 سے رات 8بجے تک شہریوں کوسروس دے گی۔فری موبائل ورکشاپ میں ایک ڈرائیور، الیکٹریشن اور مکینک ڈیوٹی دینگے اور کسی بھی شہری کی گاڑ ی خراب ہونے کی صورت میں ہوائی ٹینکی ، ویلڈنگ پلانٹ ،بیٹری چارجر ،سٹیل کٹر ، مکینکل سامان ،بیٹری لیڈز یا گاڑ ی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں معاون ثابت ہونگے ۔شہری فری موبائل ورکشاپ کی خدمات ہیلپ لائن نمبر 1915پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔ڈ ی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سید احمد مبین نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام وزیر اعلی کے ویژن اور ہدایت کے مطابق اٹھایا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain