تازہ تر ین

وزیراعلیٰ کی اہم فوجی کمانڈر سے ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کمانڈ ر سپےشل سکےورٹی ڈوےژن(SSD) مےجر جنرل عابدرفےق نے ملاقات کی،جس مےںکمانڈر سپےشل سکےورٹی ڈوےژن نے وزےراعلیٰ کو چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت موجودہ پراجےکٹس پر سکےورٹی انتظامات کی تفصےلات سے آگاہ کےا۔ وزےراعلیٰ نے مربوط سکےورٹی اقدامات پرسپےشل سکےورٹی ڈوےژن کے مثالی کردار پر اطمےنا ن کااظہارکےا ۔ ملاقات مےں سی پےک کے منصوبوں کی سکےورٹی کو ہر قےمت پر ےقےنی بنانے کے عزم کا اعادہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کےلئے گےم چےنجرثابت ہورہا ہے ۔سی پےک کے عظےم الشان منصوبے کے تحت چےن پاکستان مےں 50ارب ڈالر کی تارےخ ساز سرماےہ کاری کررہا ہے ۔سی پےک ہم سب کی مشترکہ منزل ہے اوراس کا فائدہ پوری قوم کو پہنچے گا۔انہوںنے کہا کہ سےاسی و عسکری قےادت کے اجتماعی اقدامات کے باعث سی پےک کے منصوبوں پر حےران کن پےش رفت ہورہی ہے ۔ پاکستان کے 20 کروڑ عوام سی پےک کے غےر معمولی ثمرات سے مستفےد ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ سی پےک کے منصوبوںکی سکےورٹی کےلئے سپےشل سکےورٹی ڈوےژن نے انتہائی موثر انداز مےںاقدامات اٹھائے ہےںجس پر مےں کمانڈر سپےشل سکےورٹی ڈوےژن مےجر جنرل عابد رفےق اوران کی پوری ٹےم کو مبارکباد دےتا ہوں ۔سی پےک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کےلئے ہم نے تسلسل سے بہترےن کوآرڈےنےشن کےساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سی پےک کے تحت جو منصوبے لگ رہے ہےںان پر کام کی رفتار بے مثال ہے ۔ کئی منصوبے آج آسمانوں سے باتےں کررہے ہےں۔سی پےک نے پاکستان مےں سرماےہ کاری کی نئی راہےں کھولی ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور لاہو رنالج پارک کے منصوبے کے حوالے سے مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کیلئے غیرملکی پروفیسرز کے آن لائن لیکچرز کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی پروفیسرز کے آن لائن لیکچرز سے طلبا و طالبات کو جدید اور معیاری علم سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں جلد حتمی پلان مرتب کرکے اس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہو ںنے کہا کہ غیرملکی پروفیسرز کے آن لائن لیکچرز کے پروگرام کا پائلٹ پراجیکٹ فی الفور شروع کیا جائے گا اور اس پروگرام کو مرحلہ وار وسعت دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے قابل عمل سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجو ںمیں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو خوب سے خوب تر بنانا ہے اور طلبا و طالبات کو آن لیکچرز سے بے پناہ مدد ملے گی اور ان کے علم میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب حکومت سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے لہٰذا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے بھی جامع تجاویز تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی معروف درسگاہوں کی جانب سے لاہو رنالج پارک کے منصوبے میں اپنے بین الاقوامی کیمپسز کے قیام میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔اطالوی درسگاہوں کے بین الاقوامی کیمپسز کے قیام کیلئے ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں اور اس ضمن میں فوری طور پر پیش رفت کی جائے اور سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جدید و معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر انفرادیت اور جدت سے آگے بڑھنا ہوگا۔ہم سب نے مل کر اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانا ہے جس کیلئے پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان روشن پاکستان کی امید ہیں اورنوجوانو ںکو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے تین برس کا دور شفافیت کی گواہی دے رہا ہے اور اس عرصے کے دوران منصوبوں میں تیز رفتاری کو یقینی بنانے کے ساتھ اعلی معیار پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن کم ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،جرمنی کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان نے اس ضمن میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اس راستے پر گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں اور آج پاکستان 2013ءکے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور دیہی و شہری علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ” خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کاپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اربوں روپے کے اس پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے سیکرٹری اوقاف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک دیانتدار اور فرض شناس سرکاری افسر تھے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain