تازہ تر ین

نجم سیٹھی نے 40 کروڑ لیکر میچ فکس کروایا…. سنگین انکشاف سے بڑی ہلچل

کراچی(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے سرفرازنواز نے پی سی بی ا یگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کھلاڑیوں کے مبینہ طورپر جوئے میں ملوث ہونے کا ذمہ دارقراردے دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے ورلڈ کپ میچ ہارنے پر نجم سیٹھی کو 40کروڑ روپے ملے تھے ، اس دوران سیٹھی نئی دہلی میں رہتے رہے اور امریکہ میں 10کروڑ کا فیلٹ بھی خریدا جبکہ کسینوسکینڈل کے باوجود معین علی کو رکھاگیا۔سرفراز نواز کاکہناتھاکہ نجم سیٹھی قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں،سزایافتہ لوگ پی سی بی کے ملازم ہیں ، جب تک سیٹھی موجود ہیں ، کھلاڑی پکڑے جاتے رہیں گے ، وسیم ، مشتاق احمد، معین خان ، انضمام اور اظہر محمود وہ لوگ ہیں جو 1999ءمیں بنگلہ دیش سے میچ ہارے تھے ، اب یہی لوگ پی سی بی میں آگے ہیں، کھلاڑی تو اب پکڑے گئے لیکن گزشتہ برس بھی روی بوپارہ نے کراچی کنگز میں جوئے کی بوکا اشارہ دیاتھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain