تازہ تر ین

دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں قوم کے ارادوں کو توڑا نہیں جا سکتا۔۔۔

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف صبح گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں زیرعلاج زخمیوںکے پاس فرداً فرداً گئے ، ان کی خیریت دریافت کی اور اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کے لواحقین کو دلاسہ دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے پیاروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔اس موقع پر ہسپتال میں زیرعلاج زخمی پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہم آپ کے شانہ بشانہ پہلے بھی لڑے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے اور جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے ملک کی خاطر جان لڑا دیں گے۔ ہم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کے بہادر جوانوں کا حوصلہ بہت بلند ہے اور مجھے آج اپنی قوم کے جوانوں کا جذبہ دیکھ کر پختہ یقین ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور جلد اپنے اختتام کو پہنچے گا اور ظلم کرنے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ یہ دہشت گردی کا بدترین اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی ہے، قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی۔ انہو ںنے کہا کہ معصوم پاکستانےوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہےں سکتے۔دہشتگردی کےخلاف جنگ مےںلازوال قربانےاں دےنے والی بہادر قوم کے ارادوں کومتزلزل نہےں کےا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ کے شہداءکی قربانےاں رائےگاں نہےں جائےںگی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ مےںبہنے والا بے گناہوں کا خون رنگ لائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، سرجنز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں آنے والے زخمیوں کا پوری طرح خیال رکھا ہے جس پر میں ڈاکٹرز، سرجنز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے عیادت کے موقع پر گنگارام ہسپتال میں زیرعلاج پولیس اہلکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن میں امن کے قیام کیلئے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارا عزم اور حوصلہ بلند ہے۔ وزیراعلیٰ صاحب! ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہم آپ کے شانہ بشانہ پہلے بھی لڑے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے اور جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے ملک کی خاطر جان لڑا دیں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے زخمی پولیس اہلکاروں کے عزم، جذبے اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کے باوجود آپ کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ دہشت گردی کی جنگ میں آپ کا جذبہ اور حوصلہ پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہے اور ہم انشاءاللہ اپنے اس عزم میں کمی نہیں آنے دیں گے اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا اور کہا کہ قوم کے بہادر جوانوں کا حوصلہ بہت بلند ہے اور مجھے آج اپنی دھرتی کے دلیر سپوتوں کا جذبہ دیکھ کر پختہ یقین ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور جلد اپنے اختتام کو پہنچے گا اور ظلم کرنے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے زیرعلاج خواتین کو بھی دلاسہ دیا ہسپتال انتظامیہ کو ان کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ سسسوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرکلر روڈ بہاولنگر میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے-وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے -انہوں انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain