تازہ تر ین

آصف زرداری کی اہم شخصیت سے ملاقات, شکایات کے انبار لگا دئیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ڈاکٹر عاصم حسین سے سابق صدر آصف زرداری نے جناح ہسپتال میں ملاقات کی تو ڈاکٹر عاصم نے اپنے رہنما کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ سابق صدر آصف زرداری پاکستان واپسی کے بعد اپنی جماعت کے اہم رہنما سے ملاقات کے لئے پہنچے تو شکوے شکایات کے انبار لگ گئے۔ ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری سے شکوہ کیا کہ جب آپ پاکستان میں نہیں ہوتے تو کوئی نہیں پوچھتا۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میں رفتہ رفتہ کئی بیماریوں کا شکار ہو رہا ہوں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے گردے کی تکلیف کی بھی شکایت کی۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کوحوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمت نہ ہاریں، اللہ بہتر کرے گا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم صحافیوں کے سامنے پھٹ پڑے۔ انہوں نے ریفرنس میں لگائے گئے تمام الزامات پڑھ کر سانتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر مجھے لالو کھیتی ہونے کا طعنہ دیتا ہے اگر تفتیشی افسر طعنہ دے گا تو انصاف کون دے گا۔ احتساب عدالت میں جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کے بعد ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے میں نے اپنے دور میںملک کے کو 380 ملین ڈالر کا منافع دیا لیکن تمام منصوبوں کو ختم کر کے مجھے جیل میں قید کر دیا گیا اور آج قطر سے گیس منگوائی جا رہی ہے کیونکہ قطر سے گیس منگوانے سے مال بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر مجھے لالو کھیتی ہونے کا طعنہ دیتا ہے اگر تفتیشی افسر طعنہ دے گا تو انصاف کون دے ےگا میڈیا مجھے کچھ وقت دے میں ایک خاص چیز سامنے لاﺅ ں گا۔ سابق مشیر پٹرولیم نے کہا کہ مجھے جتنا انصاف مل رہا ہے وہ صرف عدلیہ کی وجہ سے مل رہا ہے جب تک عدالتیں کام کر رہی ہیں پاکستان جنگ نہیں ہار سکتا۔ میں اپنا مقدمہ لڑ رہا ہوں اور میں لوگوں کےلئے مثال بن کرسامنے آﺅنگا۔ انہوں نے کہا کے مجھے غلط طریقے سے پھنسایا گیا جوکہ ناانصافی ہے۔ دریں اثناءاحتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق جنرل منیجرزاہد بختیار کے انتقال سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔ عدالت نے 17 ارب کرپشن کیس کی سماعت20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain