تازہ تر ین

شعیب ملک ٹی 20 میںزیادہ رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی

شارجہ(اے این این) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عمدہ نصف سنچری بنانے کے ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانےوالے5 ویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ اس نصف سنچری کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔اس فہرست میں پہلا نمبر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا ہے جو ٹی 20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 9807 رنز بنا چکے ہیں جبکہ بریڈ ہوج 7338 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر، لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم 7323 رنز کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 6921 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain