تازہ تر ین

امریکہ میں پرواز کے دوران پائلٹ کی موت

نیویارک (ویب ڈیسک ) امیریکن ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی ہے۔ یہ فلائٹ ڈیلاس سے نیو میکسیکو کے علاقے البوکرکی جا رہی تھی۔البوکرکی ہوائی اڈے کے ترجمان کے مطابق بوئنگ 737-800 اپنی منزل سے دو میل کے فاصلے پر تھا جب کپتان کی جانب سے طبی ہنگامی حالت کے بارے میں الرٹ کیا گیا۔طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا گیا اور اس واقعے میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔امیریکن ایئرلائن نے پائلٹ کی شناخت فرسٹ آفیسر ویلیئم مائیک گربس کے نام سے ظاہر کی۔امریکی میڈیا نے ائیر لائن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پائلٹ کے خاندان کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے اور اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain