تازہ تر ین

غیر مقبول پارٹیز کیخلاف شکنجہ تیار۔۔۔ کونسی جماعتیں آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی؟

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات میں 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری نہ کرنے اور انتخابات میں شرکت کیلئے نااہل قرار دینے کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ گزشتہ روز ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیرصدارت یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت الیکشن کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتخابی قوانین اور رولز میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔ ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس کی کارروائی بارے بریفنگ دیتے ہوئے زاہدحامد نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی پارٹی حصہ نہیں لے سکے گی۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ 5فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو نشان بھی الاٹ نہیں ہو گا۔ الیکشن رولز میں الیکشن کمیشن کے تیارکردہ نئے ایکٹ کے تحت ترمیم کریں گے۔ پارٹی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ متعین کر رہے ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے ممبرز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھا کر 5سے 10ہزار کرنے کی سفارش ہے۔ پارٹی رجسٹریشن بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی پارٹی آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ 5فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو نشان بھی الاٹ نہیں ہو گا۔
اصلاحات کمیٹی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain