تازہ تر ین

ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ, عوام بلبلا اُٹھے

لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، فےصل آباد، سکھر (خصوصی رپورٹ) ملک بھر مےں گر می اور چھٹی کے روزبد ترےن غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے عوام کی چےخےں نکال دےں‘ لاہور کے بعض علاقوں مےںدن کے اوقات مےں10گھنٹے جبکہ شہر وں اور دےہاتوں مےں مجموعی طور پر 14سے 18گھنٹے کی لوڈشےڈ نگ جاری‘ اتوار کے روز لوڈ شےڈنگ پر لاہور سمےت ملک کے کئی شہروں مےں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرے‘ عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کرنے کےساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدےد نعرے بازی بھی کرتے ہےں جبکہ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ آنےوالے دونوں مےں لوڈشےڈ نگ مےں مزےد اضافے ہوسکتا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ملک بھر مےں اتوارکے روز بڑے شہروں مےں مارکٹےں اور سر کاری و پرائےوٹ دفاتر بند ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشےڈنگ مےں کمی کی بجائے مسلسل اضافے دےکھنے مےں آےا اور لاہور سمےت بڑے شہروں مےں بھی صرف دن کے وقت 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشےڈنگ ہو رہی ہے جبکہ رات کو بھی بجلی کی غےراعلانےہ لوڈشےڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15800 میگا واٹ اور رسد 11900 میگاواٹ ہے۔ 3900 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس مےں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے لاہور میں ویک اینڈ پر ہی ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی آنکھ مچولی کا کھیل چھٹی کے روز بھی جاری رہی ہے گھروں میں گرمی کے ستائے بڑے بچوں کا ایک گھنٹے بعد بجلی آنے کا انتظار جب طول پکڑتا ہے تو پھر پریشانی کا شمار مشکل ہو جاتا ہے۔ ملتان، فیصل آباد، سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بجلی آنے اور جانے کا شیڈول کسی کو معلوم نہیں جبکہ اتوار کے روز لوڈشےڈنگ پر لاہور سمےت ملک کے کئی شہروں مےں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرے‘ عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کر نے کےساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدےد نعرے بازی بھی کرتے ہےں اور حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ قوم کو لوڈشےڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain