تازہ تر ین

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال، دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی معاملات اوردیگرامورپرغورکیا گیا۔ اس موقع پرچوہدری نثارنے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ بداعتمادی کے خواہشمندوں کے لئے مضبوط پیغام ہے، علاقائی امن واستحکام اورخوشحالی کے لئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا جب کہ ایرانی وزیرخارجہ نے وزیرداخلہ کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران وزیرداخلہ اورایرانی وزیرخارجہ نے اس بات پراتفاق کیا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کرکام کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، اس کے علاوہ کاسیاسی، فوجی اوروزارتی سطح پرروابط اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پراتفاق کرتے ہوئے موثر سرحدی انتظام، غیر قانونی نقل و حرکت اورمنشیات اسمگلنگ روکنے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔اس موقع پرسرحدی انتظام بہتربنانے کے لئے آپریشنل کمیٹیاں تشکیل دینے اوردونوں ممالک کی سرحدی افواج کے مابین ہاٹ لائن دوبارہ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے وزرا نے عزم کا اعادہ کیا کہ اپنی سرزمین اورسرحدوں کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain