تازہ تر ین

گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا سی پی این ای کے صدر ضیاشاہد اور سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دُنیا کی تمام بڑی تحریکوں اور انقلابوں کو تلوار سے زیادہ قلم نے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور پاکستان س حوالے سے خوش قسمت ہے کہ یہاں ایسے اہل قلم اور دانشور موجود ہیں جنہوں نے قلم کی نوک سے حق اور سچ کا علم بلند کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل قلم نے نہ صرف اس مملکت خداد کے حصول میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا بلکہ اس کی تعمیر اور ترقی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور آنے والی نسلوں کی ذہنی آبیاری کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کونسل آف پاکستان نیوز ایڈیٹر زکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں سی پی این ای کے صدر ضیاءشاہد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جب کسی انقلاب یا تحریک کو قلم قبیلے کی حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو نہ صرف کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے بلکہ وہ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ کے لئے ثبت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل صحات کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ جابر حکمرانوں کے سامنے کبھی بھی کلمہ حق کہنے سے گریزاں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم آزادی صحافت کے موقع پر یہ بات اطمینان اور مسرت سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں قلم ہر قسم کی زنجیروں اور رکاوٹوں سے آزاد ہے اور بلا شبہ یہ آزادی اہل قلم کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ گورنر نے کہا کہ جمہوریت اور صحافت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت جمہوریت اور صحافت پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے فروغ کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں صحافت کے شعبے میں ہونے والی ترقی قابل مثال ہے اور حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اہل قلم کی تنقید کو مثبت انداز میں لیا ہے تاکہ سیاست کی صراط مستقیم پر چل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ہوں یا کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد ہم سب نے مل کر اس ملک و قوم کو آگے کی طرف لے کر جانا ہے اور انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد نے کہا کہ پنجاب کے گورنر نے اہل قلم کے لئے گورنر ہاﺅس کے دروازے کھول رکھے ہیں اور یہاں ادبی محفلوں کا انعقاد ان کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے اہم قومی معاملات پر ایڈیٹرز کے سوالا ت کے جوابات بھی دیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain