تازہ تر ین

کلبھوشن کو بچانے کیلئے نواز اور جندال میں میچ فکس ہوا, اہم انکشاف

اسلام آباد، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت تک ناکام ترین پالیسی ہے۔ سجن جندال اور نواز شریف کی ملاقات وزیر اعظم کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے، ہو سکتا ہے عالمی عدالت انصاف میں میچ فکس ہو اور جندال نے نواز شریف کو اس حوالے سے سمجھا کر اعتماد میں لے لیا ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف سےاسی قسم کے فیصلے کی امیدتھی۔ کلبھوشن دہشت گردی میں ملوث رہا جس کے واضح ثبوت ہیں۔ مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ نوازشریف بھارت جاتے ہیں لیکن کشمیری حریت رہنماو¿ں سے نہیں ملتے۔ نوازشریف کے مودی سے جیسے تعلقات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔جس طرح جندال نے ملاقات کی اس سے ایسا ہی لگتا ہے میچ فکس ہوگا۔ جندال کی پاکستان آمہ اور نوازشریف سے ملاقات پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت ہمسایوں کو استعمال کرکے پاکستان کوغیرمستحکم کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر بتانا چاہیے تھاکہ دہشت گردی سے پاکستان کتنا متاثر ہے۔ کلبھوشن ہمارے پاس موقع پر تھا، عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے تھا، نواشریف کی اقوام متحدہ کی تقریرمیں کلبھوشن کانام تک نہیں تھا۔ نریندرمودی کوجب موقع ملتاہے پاکستان مخالف زبان استعمال کرتاہے۔ حکومت کی جانب سے فارن پالیسی پربھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ پاکستان کوجتنا آج کمزور کیا گیا ہے ماضی میں کبھی اتناکمزورنہیں رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain