تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو لالی پاپ ، اہم چیز دینے سے انکار

اسلام آباد(خصوصی رپوٹ)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ووٹر لسٹوں کی فراہمی کیلئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تجویز کی مخالفت کر دی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں خواتین کے نام ، پتے اور تصاویر بھی ہیں، ڈیٹا کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا اور پنجاب نے آئندہ انتخابات میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی تجویز دی ہے۔الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے8 ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے تمام مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کو گوگل میپ کے ساتھ منسلک کردیا ہے، آئندہ انتخابات میں ساڑھے 8 لاکھ افراد فرائض سر انجام دیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain