تازہ تر ین

کلبھوشن بارے فیصلہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فائدہ ہوا یا نقصان

لاہور (خصوصی رپورٹ) عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر بھارت کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا جبکہ 1999ءمیں جب بھارت نے پاکستان نیوی کا جہاز مار گرایا تھا تب پاکستان کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ معاملہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے جبکہ ایک بار پھر عالمی عدالت کی جانبداری کھل کر سامنے آ گئی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان کا خدشہ ہے۔ فیصلے کے خلاف پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر عالمی عدالت کا دائرہ کار مانتے ہیں نہ کلبھوشن کو ریلیف ملے گا۔ فیصلے پر تجزیہ کاروں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کو سٹے آرڈر ملنا ہماری کمزوری ہے اور کامیابی کیلئے آئندہ حکمت عملی تبدیل کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل لوگ اور نامکمل تیاری شکست کی وجہ بنی۔ ہمیں عالمی قوانین کے ماہر اور مقامی وکلاءمیں فرق سمجھنا ہو گا۔
عالمی عدالت انصاف


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain