تازہ تر ین

جمخانہ کی آڑ میں معصوم اور خوبصورت بچوں سے گھناﺅنا فعل ، ویڈیوز سے بلیک میلنگ

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) صفدرآباد میں جم خانہ کی آڑ میں بچوں اور لڑکوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو فلمیں بنا کر بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ بااثر ملزموں کے خوف سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ دوسری طرف پولیس حسب روایت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صفدرآباد کے نواحی گاﺅں رتی ٹبی میں دو سال سے بااثر افراد نے کبڈی کا ٹریننگ سنٹر اور جم خانہ بنا رکھا ہے جہاں پس پردہ انتہائی گھناﺅنا کام کیا جا رہا ہے جس کا انکشاف زیادتی کے شکار ایک لڑکے محمدفیصل کے والد محمدمشتاق کی آہ و بکا کے بعد ہوا۔ محمدفیصل نے انصاف کیلئے آواز بلند کی تو کئی متاثرہ سامنے آ گئے جن میں محمد اظہر اور معصوم بچہ ابرارحسین وغیرہ شامل ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ کئی خاندان اپنی عزت اور جان بچانے کیلئے اپنا گھر بار چھوڑکر یہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے جس پر ملزمان نے مبینہ طور پر احتجاج کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ سارے معاملہ میں پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی درخواست کے باوجود ملزموں کے خلاف کارروائی نہ کی۔ متاثرہ خاندان کے بچوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں ورنہ وہ اجتماعی خودکشی کریں گے۔ چیئرمین یونین کونسل رتی ٹبی رانا آفتاب احمد خان‘ محمد افضل نمبردار‘ سید راحت حسین نمبردار‘ غلام مصطفی ممبر چائلڈ کیئر فاﺅنڈیشن‘ ماسٹر نصراللہ خان‘ ملک ذوالفقار‘ احمد خان نمبردار‘ محمد اعظم چوہان‘ راناصادق‘ محمد رفیع‘ ملک شفیق حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم رحمان گجر‘ سجاد گجر اور وقاص گجر نے دو سال سے کبڈی سنٹر اور جم خانہ بنا رکھا ہے اور لوگوں کو مبینہ طور پر لالچ دیا جاتا ہے کہ جم خانہ میں بچوں کو بھجوائیں ‘ان کے بچوں کو انٹرنیشنل پلیئر بنایا جائے گا۔ اسی آڑ میں بچوں کے ساتھ شرمناک عمل کی ویڈیو فلمیں بنا کر بچوں سے بلیک میلنگ کے ذریعے چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم بھی کروائے جاتے ہیں۔
ویڈیو سکینڈل


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain