تازہ تر ین

گن پوائنٹ پر دولہا اغواء، وجہ کیا بنی ؟

کانپور(خصوصی رپورٹ)ٹھکرائے جانے پر چند ساتھیوں کی مدد سے سابق گرل فرینڈ کی واردات پیار ہم سے، شادی کسی اور سے ؟ یہ ہم ہونے نہیں دیں گے لڑکی کا اعلان بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کی ایک تقریب سے دولہا کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا۔ منگل کو رونما ہونے والے اس واقعہ سے ضلع ہمیر پور کے مدھا شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دولہا کا اب تک سراغ نہیں ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دولہا کو کسی اور نے نہیں، اس کی سابق گرل فرینڈ نے اغوا کیا۔ وہ چند افراد کے ساتھ شادی کے شامیانے میں پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ اشوک یادو کمپانڈر ہے اور ایک کلینک میں کام کرتا ہے ۔ وہاں کام کرنے والی ایک لڑکی سے اس کی دوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوئی۔ دونوں نے ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کی قسمیں کھائیں مگر کچھ مدت کے بعد اشوک کے گھر والوں نے اس کی شادی طے کر دی۔ لڑکی کو یہ بات پسند نہ آئی۔ جب اشوک نے اس کی فون کالز، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا تو لڑکی کا متھا گھوم گیا اور وہ شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔ اس نے اشوک کے سر پر پستول رکھ کر کہا محبت ہم سے اور شادی کسی اور سے ؟ یہ ہم ہونے نہیں دیں گے ۔ اور پھر وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے اشوک کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain