تازہ تر ین

یہ کام ہوا تو روزانہ ”افطاری“ میری طرف سے, سابق صدر نے بڑی خوشخبری سُنادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اگرفاٹاوالوں نے اپنے حقوق کےلئے رمضان میں دھرنا دیا تو روزانہ افطاری میری طرف سے ہوگی۔ اسلام آباد میں آصف زرداری سے فاٹاکے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ آصف زرداری نے حقوق فاٹاکی ہرتحریک کاساتھ دینے کا اعلان کیا۔آصف زرداری کاکہنا تھاکہ فاٹاکے عوام کےساتھ ہیںکسی گورنر راج یاپرمٹ راج کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکو پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے ساتھ ہیں۔ آصف زرداری نے مزید کہاکہ اگر فاٹا کے عوام نے دھرنادیا تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ آصف زرداری نے وعدہ کیاکہ اگر دھرنا رمضان میں ہوا تو روزانہ افطاری میری طرف سے ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain