تازہ تر ین

سحر وافطار, قوم کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم کا اہم اعلان

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور صنعتی سیکٹر کو 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔یہ فیصلہ شدید گرمی میں رمضان کی آمد پر کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق رمضان شریف کے دروان سحری و افطاری کے اوقات میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور ان اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران بجلی فراہمی کے پیش نظر صنعتی سیکٹر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کیوں کہ رمضان میں صنعتی بھی معمول کے مطابق نہیں چلتیں اور یہ انتہائی ضرروری ہے کہ کاروباری سرگرمیان کم ہونے کے باعث صنعتی سیکٹر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور نماز تراویع کے دوران عام گھریلو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔تاکہ وہ خشوع و خضوع کے ساتھ اپنی عبادت کر سکیں۔وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ تھا تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنایاہے، اب تک 5500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی، نجی ٹی وی کے مطابق انرجی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ کا تھا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک 5500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain