تازہ تر ین

عمران نے میرے 2نوٹسوں کا جواب نہیں دیا, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹر کے تحت بنائے جانے والے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا -وزیراعلی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرکے منصوبے کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا-وزیراعلی نے ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینک میں آنے والے تمام مریضوں کے 100فیصد مفت علاج معالجہ مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج سے پہلے غریب اور مستحق مریضوں کااس کلینک میں علاج مفت ہوتا تھا لیکن آج سے میں اعلان کررہا ہوں کہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں آنے والے 100فیصد مریضوں کا ہر لحاظ سے فری علاج ہوگا- وزیراعلی نے صوبے کے ہر ضلع میں ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ 36 فلٹر کلینکس رواں برس کے آخر تک کام شروع کردیں گے او ران فلٹر کلینکس میں آنے والے ہر مریض کا علاج مفت ہوگا- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے- 16 ارب روپے کا یہ منصوبہ جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کرے گا- ادارے کے جدید ترین ہسپتال کی عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے جہاں پر جدید آلات و مشینری نصب کی جائے گی اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بہترین اور قابل پاکستانی ڈاکٹرز ہوںگے- ہم یورپ ، مشرق وسطی،امریکہ او ردیگر بیرون ملک مقیم ماہر ڈاکٹروں کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے یہاں لائیںگے اور اس ضمن میںڈاکٹر سعید اختر محنت سے کام کررہے ہیں-پنجاب حکومت اپنے وسائل سے یہ شاندار ادارہ بنا رہی ہے جسے چلانے کے لئے ٹرسٹ بنایا گیاہے-اس سال کے اختتام تک ادارے کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے گردے اور جگر کے مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی-دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں یہ جدید ادارہ قائم کیا جارہاہے-اس ادارے میں جگر اور گردے کے مستحق مریضوں کا علاج مفت ہوگا جبکہ صاحب حیثیت مریضوں سے فیس لی جائے گی-اس ہسپتال کی تکمیل سے جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج کے لئے چین، یورپ یا بھارت نہیں جانا پڑے گابلکہ انہیں اس ہسپتال میں ہی علاج کی جدید اور معیاری سہولتیں حاصل ہوںگی اوران کا علاج اسی ہسپتال میں ہوگا-کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام پنجاب اورپاکستان کے عوام کے لئے ایک بڑی کامیابی ہو گی- ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج کے لئے یہاں فلٹرکلینک بھی بنایا گیاہے او رایسے فلٹر کلینکس صوبے کے 36اضلاع میں بنائے جائیں گے،جس کے لئے اراضی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ جلد سے جلد ان فلٹر کلینکس کا قیام عمل میں لایا جاسکے- عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ وہ باتیں تو بڑی کرتے ہیں لیکن انہوں نے میرے دو نوٹسز کا آج تک جواب نہیں دیا-میں نے ان کو نوٹسز بھجوادئےے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا،جو شخص نوٹسز کا جواب تک نہ دے اس کے بارے میں میں کیا کہہ سکتا ہوں-بعدازاں وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا اور کلینک کے مختلف شعبے دیکھے ۔وزیراعلی نے کلینک میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا-مریضوں نے علاج معالجے کی جدید سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور شاندار سہولتیں فراہم کرنے پر شہبازشریف کو مبارکباد دی اورفلٹر کلینک میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی پر وزیراعلی محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا-وزیراعلی نے کلینک میں موجود ڈاکٹروں او ردیگر عملے کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیراعلی نے انڈوسکوپی روم ،فارمیسی،لیبارٹری اوردیگر کمروں میں گئے اور وہاں فراہم کی جانے والی ہر طبی سہولت کا خود جائزہ لیا -وزیراعلی نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوںکے علاج معالجے کے لئے یہ ایک شاندار فلٹر کلینک بنایا گیاہے اور رواں سال کے اختتام تک ا سطرح کے فلٹر کلینکس 36اضلاع میں قائم کردئےے جائیں گے-وزیراعلی نے اس موقع پر اعلان کیاکہ آج سے فلٹر کلینک میںہر مریض کا 100فیصد فری علاج ہوگا-انہوںنے کہاکہ عام آدمی کا پاکستان پراس سے زیادہ حق ہے جتناکہ اشرافیہ کا-عام آدمی کو عزت و وقار کے ساتھ علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کرنا میرا مشن ہے او ردکھی انسانیت کی خدمت کر کے مجھے سکون اور راحت ملتی ہے- وزیراعلی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ نے منصوبے پر انتہائی معیاری اوربرق رفتاری سے ہونے والے کام کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے ہاتھ ملایا اوران کی شبانہ روز محنت کو بھی سراہا- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چار سالہ دور عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چار برس امانت، دیانت، محنت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں اور انہی سنہری اصولو ںپر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain