تازہ تر ین

عوام کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائینگے, کپتان کا بڑا اعلان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ نظام کے خلاف متحد ہوگئے جلد اس سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سب جان گئے ہیںاور وہ تبدیلی کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ایک قاتل ہے۔ وہ ان کی سیاست پر بات نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کے سامنے کرپٹ مافیا نظر آرہا ہے جو ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ دورہ کوئٹہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2018 ءکے انتخابات میں تحریک انصاف بلوچستان سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کو کرپٹ نظام سے چھٹکارا دلائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے باعث بلوچستان کو پیسہ صوبے کو نہیں ملتا جس کے باعث یہاں احساس محرومی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی خیبر پختونخوا جیسا بلدیاتی نظام لائیں گے اگر موقع ملا تو بلوچستان پولیس کو بھی ٹھیک کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain