تازہ تر ین

پی پی کو بڑا دھچکہ, 6اہم ارکان اسمبلی کس پارٹی میں جائینگے؟, دیکھئے خبر

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی شدید دھچکا پہنچانے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔صوبے کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے 6سے زائد ارکان اسمبلی نے پس پردہ رابطوں میں پی ٹی آئی قیادت کو پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی ہے ۔آصف علی زرداری نے صورت حال کو سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنماو¿ں کو فوری طور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عمران خان کے آئندہ دورہ سندھ کے موقع پر صوبے کی سیاست منظر نامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے ۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ہفتہ سکھر اور کشمور کا دورہ کریں گے ۔جبکہ آصف علی زرداری کی بھی جلد سندھ واپسی متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل صوبے کی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے متعدد ارکان اسمبلی پارٹی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر غور کررہے ہیں ۔شکار پور ،میرپور خاص ،دادو، گھوٹکی ،حیدرآباد ڈویژن،لاڑکانہ اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے کئی اہم رہنما اس وقت تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔اس ضمن میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ بااثر سیاسی رہنما پہلے مرحلے میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو تحریک انصاف میں شامل کرائیں گے اور اس کے بعد خود بھی شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے 6سے زائد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کی قیادت کو پارٹی میں شمولیت کی مشروط یقین دہانی کرادی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain