تازہ تر ین

وزیراعظم کو قتل کرنے کی پلاننگ کرنیوالوں کے خوفناک انکشافات

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے نریندرا مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیاپردیش میں ”سونی “ نامی نوجوان کو مبینہ طور پر فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے اسے وزیر اعظم نریندار مودی کو ریلی کے دوران قتل کر نے کیلئے منصوبہ بندی کا حصہ بننے پر 50کروڑ کی پیشکش کی جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سونی نے بتایا فون کال کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کیا تھااور یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے اس کام کیلئے 2حملہ آوروں کا انتخاب کر لیاہے اور مزید ایک ساتھی کی ضرورت ہے جسے منہ مانگے پیسے دیے جائیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سونی نے فون کال موصول ہونے کے بعد ہمیں آگاہ کیا جس کے بعد معاملے کو کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیاہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل نمبر پاکستان کا نہیں بلکہ کاقازقستان کا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستنا میں ایک شخص کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے جس نے فون پر ریاست ودھان سبھااور بھوپال ریلوے سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain