تازہ تر ین

’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے ایشان کی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری

ممبئی: (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”تارے زمین پر“ کے ننھے اداکار ایشان (درشیل سفاری) نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیئے ہیں اور وہ بہت جلد فلم ”کوئیکی“ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق درشیل سفاری کی فلم کوئیکی کا پوسٹر کافی عرصہ پہلے جاری کردیا گیا تھا لیکن فلم میں ان کے مد مقابل مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کے حوالے سے کوئی نام سامنے نہیں آٓسکا تھا۔ بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریل ”کسوٹی زندگی کی“ کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی پلک بہت جلد درشیل سفاری کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی جس کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں درشیل سفاری کا کہنا تھا کہ فلم ”تارے زمین پر“ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے کے بعد کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کو ہی بطور پیشہ اپناو¿ں گا، فلم کے بعد اپنی تعلیم پر توجہ دینا شروع کر دی تھی لیکن پھر شوقیہ اسٹریٹ تھیٹر میں حصہ لینا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 35 اسٹریٹ ٹھیٹرز میں حصہ لے لیا، اب کسی اچھے، مرکزی یا یاد رہ جانے والے کردارکے ساتھ بالغ اداکار کے طور پر سامنے آنا چاہتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain