تازہ تر ین

حمد، نعت اور منقبت کا البم تیار، جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کروں گی، سارہ

لاہور:(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے جبکہ امت مسلمہ اس بابرکت مہینے کو بڑے اہتمام اوراحترام کے ساتھ گزارتی ہے۔سارہ رضا خان نے کہا کہ ماہ رمضان میں، میں اپنی فنی سرگرمیاں محدود کردیتی ہوں لیکن حمد وثنا کی محفلوں میں شرکت بڑے شوق وذوق سے کرتی ہوں بلکہ اپنی رہائشگاہ پرافطاری کے ساتھ ساتھ محفل میلاد کا اہتمام کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ سرکاری اورنجی چینلز پرپیش کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشنزمیں بھی شرکت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں آقا دوجہاں کی ادنیٰ سی غلام ہونے کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی سمجھتی ہوں کہ ایسی بابرکت محافل کا حصہ بنوں۔گلوکارہ نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ماہ رمضان کی مناسبت سے حمد، نعت اورمنقبت ریکارڈ کی ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں تک پہنچاو¿ں گی۔ اس کا مقصد قطعی طورپرکوئی شہرت حاصل کرنا نہیں ہے۔ یہ سب توصرف اورصرف اورعقیدت واحترام کی وجہ سے کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے کہا کہ میوزک البم اوراس سے وابستہ میوزک پروگرام توسال بھرجاری رہتے ہیں۔ اس کے لیے ملک اوربیرون ممالک آنا جانا رہتا ہے ، لیکن ماہ رمضان کا مزہ تو اپنے ملک اوراپنے گھر میں ہی آتا ہے۔ ہرروز سحروافطار کے موقع پرجب دسترخوان سجتا ہے تواس مبارک مہینے کی رحمتیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔ اس موقع پراللہ کا شکر ادا کرنے کے علاوہ کچھ اورالفاظ زبان پرنہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ روزے کا ثواب توہرایک مسلمان سمجھتا ہے اوریہ سب پرفرض بھی ہیں۔سارہ رضا کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک اپنے اس بابرکت اوررحمتوں والے مہینہ میں ہمارے پاک وطن کو دہشتگردی سمیت دیگرمسائل سے بچائے اوراس ملک کو اپنے پیارے حبیب کے صدقے امن کا گہوارا بنا دے۔ آمین!


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain