تازہ تر ین

لڑکھڑاتی پاکستانی ٹیم آج پروٹیز کیخلاف بقا کی جنگ لڑیگی

لندن (آئی این پی) چیمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شاہین (آج)بدھ کو ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ برمنگھم میں ٹاپ رینک پروٹیز ٹیم کے مدمقابل آئیں گے ،ون ڈے کرکٹ میں پروٹیز کو شاہینوں پر واضح برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔برمنگھم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دباﺅ زیادہ لے لیا تھا لیکن اب کوشش ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کو بھول جائیں۔بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں 124 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے اگلے دونوں میچوں میں لازمی فتح درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہمارا پلان تھا کہ عماد وسیم سے آغاز میں بالنگ کروائیں اور ویرات کوہلی کےخلاف اپنے اہم باﺅلر کو استعمال کریں۔سرفراز کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 اوورز تک میچ پر کنٹرول رکھا ہوا تھا لیکن آخری اوورز میں ہماری بالنگ اچھی نہیں کی جس کے سبب ساری محنت رائیگاں گئی،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، اب پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے جب کہ کیمپ میں پلیئرز کا مورال بلند ہے اور ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں کم بیک کریں گے، فخر زمان اور اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کچھ نیا کرنے کی بات کی تھی جس پر سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے جو پلان بنایا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلایا جائے گا جبکہ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کھیلیں گے۔ون ڈے کر کٹ میں دونوں ٹیمیں 73ویں مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی ، اب تک کھیلے گئے 72میچوں میں جنوبی افریقا نے 47مرتبہ کامیا بی حاصل کی جبکہ پاکستان کے ہاتھوں 24مرتبہ اس کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے خلاف آخری دس میچوں میں سے جنوبی افریقہ نے 6مرتبہ پاکستان کو شکست دی جبکہ 4مرتبہ فتح پاکستان کے حصے آئی۔پاکستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کا سب سے زیادہ اسکور 392رنز کے جبکہ پاکستان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 351رنز ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کا کم سے کم اسکور 89رنز ہے جبکہ جنوبی افریقا کا شاہینوں کے خلاف کم سے کم اسکور101رنز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain